22 اگست، 2015، 12:12 AM

پاکستان نے ہندوستان کا مشورہ رد کردیا

پاکستان نے ہندوستان کا مشورہ رد کردیا

پاکستان نے ہندوستان کی جانب سے کشمیری رہنماؤں سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے ہندوستان کی جانب سے کشمیری  رہنماؤں سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ مسترد کردیا ہے۔ پاک ہندوستان مذاکرات کے حوالے سے پاکستنای وزارت خارجہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کے مذاکرات کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اجلاس میں ہندوستان کی جانب سے مذاکرات کیلئے کسی بھی قسم کی شرائط قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ پاکستان مذاکرات کیلئے کوئی شرائط قبول نہیں کرے گا۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل میں کشمیری براہ راست فریق اور حریت لیڈر کشمیری عوام کے حقیقی نمائندے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر حریت رہنماؤں سے مشاورت کی ہے، پاکستان ماضی کی اس روایت سے نہیں ہٹے گا۔

News ID 1857558

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha