مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے سرکاری سطح پر پاکستان کے مشیر خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہندوستان کے دورے کے دوران کشمیری رہنماؤں سے ملاقات نہ کریں۔ہندوستان نےسرتاج عزیز کی حریت رہنماؤں سے ملاقات پر اعتراض اٹھا تے ہوئے سرکاری سطح پرپاکستان کو اپنےاعتراض سے آگاہ کردیا ہے۔ ہندوستان نے پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو پیغام بھجوایا کہ دورہ ہندوستان کے دوران حریت رہنماؤں سے ملاقات نہ کریں۔ ایسا ہوا تو مذاکرات منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق سرتاج عزیز کی کشمیری رہنماؤں سے ملاقات نا مناسب ہے اور اوفا معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
ہندوستان نے سرکاری سطح پر پاکستان کے مشیر خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہندوستان کے دورے کے دوران کشمیری رہنماؤں سے ملاقات نہ کریں۔
News ID 1857549
آپ کا تبصرہ