31 جولائی، 2015، 12:18 PM

ہندوستان نے گوردارسپور واقعہ کا الزام پاکستان پر عائد کردیا

ہندوستان نے گوردارسپور واقعہ کا الزام پاکستان پر عائد کردیا

ہندوستانی وزیر داخلہ نے گوردارسپور میں دہشت گردانہ حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس میں ملوث دہشت گرد پاکستان سے آئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر داخلہ نے گوردارسپور میں دہشت گردانہ حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس میں ملوث دہشت گرد پاکستان سے ہی آئے تھے۔ ہندوستانی  وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے راجیہ سبھا میں پاکستان کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا کہ گورداسپور کے پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے دہشت گرد دریائے راوی کے راستے بھارت میں داخل ہوئے کیونکہ ابتدائی تحقیقات سے جو معلومات سامنے آئی ہیں اس سے ظاہرہوتا ہے کہ دہشت گرد گورداسپور کی تحصیل تاش سے داخل ہوئے جب کہ اس بات کا بھی شبہ ہے کہ دہشت گردوں نے ریلوے کو تلوانڈی کے قریب  5 مقامات سے بارودی مواد کے ذریعہ اڑانے کی بھی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔

ہندوستانی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دشمن کی جانب سے ایسا کوئی بھی اقدام جس میں علاقائی سالمیت ،سکیورٹی اور شہریوں کی حفاظت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہو اس کا بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مؤثر جواب دیا جائے گا جب کہ حکومت اس سے پہلے بھی اس سلسلے میں پختہ اقدامات کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

News ID 1857014

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha