مہر خبررسان ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے ہندوستان پر زوردیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر سمیت تمام مسائل حل کرنے کے سلسلے میں مذاکرات کرے اور مسئلہ کشمیر کے بغیر کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے جمعہ کو یہاں دہلی مشن میں یوم آزادی کی تقریب میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے انڈیا کے ساتھ تعاون پر مبنی معمول کے تعلقات کا خواہاں رہا ہے، لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ جموں و کشمیر سمیت تمام مسائل حل کیے جائیں۔
باسط نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی امنگوں کو نا تو نظر انداز کیا جا سکتا ہے اور نا انہیں پس پشت رکھا جا سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ