27 جولائی، 2015، 12:27 AM

ترکی دہشت گردوں کا حامی ملک ہے

ترکی دہشت گردوں کا حامی ملک ہے

شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد کا کہنا ہے کہ ترکی دہشت گردوں کا حامی ملک ہے اور ترکی دہشت گردوں کو بہانہ بنا کر شام کی سرزمین پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیاالیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد کا کہنا ہے کہ ترکی دہشت گردوں کا حامی ملک ہے اور ترکی دہشت گردوں کو بہانہ بنا کر شام کی سرزمین پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

فیصل مقداد نے علاقہ میں ترکی کے منفی اور معاندانہ کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترک حکومت داعش دہشت گردوں کو شام کے خلاف مدد فراہم کررہی ہے داعش دہشت گرد آشکارا طور پر ترکی کی سرحد سے شام میں داخل ہورہے ہیں۔ ترکی میں داعش دہشت گردوں کی تربیت کے کیمپ موجود ہیں۔ شام کے نائب وزير خارجہ نے کہا کہ شام شہریوں کے خون میں ترکی کی حکومت کے ہاتھ رنگين ہیں۔ شام کے نائب وزير خارجہ نے کہا کہ ترکی کو شام کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائۓ گی۔

News ID 1856907

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha