مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ المنار کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کا 12 سال تک دباؤ آخر کار ناکامی اور شکست سے دوچار ہوگیا اور ایران نے ثابت کردیا کہ وہ پابندیوں کے باوجود تمام شعبوں میں ترقی کرسکتا ہے۔
المنار کے مطابق ویانا معاہدے میں ایران اپنے اہداف تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا ہے اور اس معاہدے میں ایران کی تمام ریڈ لائنوں کو مد نظر رکھا گیا ہے۔
ادھر لبنان کی الامۃ تحریک کے سربراہ الشیخ عبدالناصرجبری نے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات میں ایران کی کامیابی درحقیقت عالم اسلام اور امت مسلمہ کی کامیابی ہے۔
آپ کا تبصرہ