15 جون، 2015، 7:00 PM

ہندوستانی شرائط پر ہندوستان سے مذاکرات ممکن ہیں

ہندوستانی شرائط پر ہندوستان  سے مذاکرات  ممکن ہیں

پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہندوستانی شرائط کے مطابق ہندوستان سے مذاکرات ممکن ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہندوستانی شرائط کے مطابق ہندوستان  سے مذاکرات  ممکن ہیں۔ سرتاج عزیز کا 10 ویں سارک یو جی سی ہیڈزکانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی  سیاستدانوں نے انتخابات میں ووٹ لینے کے لئے پاکستان مخالف بیانات دیئے، پاکستان مخالف بیانات بھارت کی سیاسی قیادت کی جنگی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اور پانی کا مسئلہ شامل کئے بغیر بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، عالمی برادری کو پاک بھارت کشید گی کا نوٹس لینا چاہیئے، بھارتی دھمکی آمیز بیانات کا معاملہ بھی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نوٹس میں لا رہے ہیں۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ دوستی ممکن نہیں تو لڑائی بھی نہیں چاہتے، بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں لیکن مسائل کے حل کے لئے مذاکرات بھارت کی شرط پر نہیں ہو سکتے۔

News ID 1855870

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha