1 فروری، 2015، 2:25 PM

جماعت اسلامی

سراج الحق نے پاکستانی حکومت کو ظالم سرکار قراردیدیا

سراج الحق نے پاکستانی حکومت کو ظالم سرکار قراردیدیا

مہر نیوز/1 فروری/ 2015 ء :پاکستان میں جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے پاکستانی حکومت کو ظالم سرکار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کی ظالم سرکار اور بلوچستان کے ظالم سردار صوبے کے مسائل کے ذمہ دار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جماعت اسلامی  کے سربراہ سراج الحق نے پاکستانی حکومت کو ظالم سرکار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کی ظالم سرکار اور بلوچستان کے ظالم سردار صوبے کے مسائل کے ذمہ دار ہیں۔ سراج الحق  نے سبی میں ایک سیمینار سے خطاب میں کہا کہ پاکستان بننے کے بعد سے اب تک ملک میں اسلامی نظام ایک دن کیلئے بھی نافذ نہیں کیا گیا اور وزیر اعظم نواز شریک بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ سراج الحق نے کبھی طالبان دہشت گردوں کا نام لیکر مذمت نہیں کی جماعت اسامی کے رہنماؤں کی ہمدردیاں طالبان دہشت گردوں کے ساتھ ہیں اور وہ وقتی مصلحت کی بنا پر طالبان کی کھل کر حمایت کرنے سے قاصر ہیں۔

News ID 1849227

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha