13 جنوری، 2015، 10:06 PM

امریکہ

امریکہ نے پاکستانی طالبان کے سربراہ کو عالمی دہشت گرد قراردیدیا

امریکہ نے پاکستانی طالبان کے سربراہ کو عالمی دہشت گرد قراردیدیا

مہر نیوز/13 جنوری/ 2015 ء : امریکہ نے پاکستان کی سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان کے سربراہ ملافضل اللہ کانام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کی سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان کے سربراہ  ملافضل اللہ کانام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ملا فضل اللہ کو عالمی دہشت گرد قرار دیئے جانے کے بعد اب کوئی بھی امریکی شہری ملافضل اللہ سےکسی قسم کالین دین نہیں کرسکتا جب کہ امریکہ میں ملا فضل اللہ کے تمام اثاثے منجمد کردیئے جائیں گے۔واضح رہے کہ ملافضل اللہ کوکالعدم تحریک طالبان پاکستان نے 2013 میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد سربراہ منتخب کیا تھا جب کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر ملافضل اللہ کی سربراہی میں کالعدم تحریک طالبان نے حملہ کیا تھا جس میں 134 بچوں سمیت 144 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

News ID 1848141

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha