مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے دوبارہ آغاز میں کوئی جلدی نہیں، پاکستان فائرنگ کی آڑ میں دراندازی کو فروغ دے رہا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان پرالزام عائد کیاکہ پاکستان فائرنگ کی آڑ میں دراندازوں کو بھارت کے ایک حصے میں دھکیلنے کی کوششیں کر رہا ہے تاہم بھارت بھرپور طریقے سے صورتحال سے نمٹ رہا ہے، پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ مذاکرات کیلیے سازگار ماحول فراہم کرے ورنہ دہشت گردی کے ہوتے ہوئے مذاکرات کا سلسلہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔
مہر نیوز/29 اگست / 2014 ء : ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے دوبارہ آغاز میں کوئی جلدی نہیں، پاکستان فائرنگ کی آڑ میں دراندازی کو فروغ دے رہا ہے۔
News ID 1839977
آپ کا تبصرہ