9 جولائی، 2014، 2:07 PM

اسرائیل

غزہ پراسرائیل کے تازہ فضائی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید

غزہ پراسرائیل کے تازہ فضائی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید

مہر نیوز/9 جولائی / 2014 ء : اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں میں ایک ہی فلسطینی خاندان کے 6 افراد شہید ہوگئے ہیں ۔ اسرائیل کی جانب سے دو دن سے کیے جانے والے مسلسل فضائی حملوں میں شہید ہونے والے سنی فلسطینوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں میں ایک ہی فلسطینی خاندان کے 6 افراد شہید ہوگئے ہیں ۔ اسرائیل کی جانب سے دو دن سے کیے جانے والے مسلسل فضائی حملوں میں شہید ہونے والے سنی فلسطینوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔ جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہیں۔اسرائیل نے بدھ کو کیے جانے والے اپنے فضائی حملوں میں غزہ کے علاقے بیت حانون میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں دو بچوں اور دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حملے میں القدس بریگیڈ کا اہم رکن بھی جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ رفاہ میں کیے جانے والے اسرائیلی حملے میں ایک نوجوان فلسطینی مارا گیا ہے۔ اسرائیل کے اس تازہ ظلم کے بعد حماس نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ القسام بریگیڈ نے مقبوضہ بیت المقدس، تل ابیب اور حیفا پر 9 راکٹ حملے کئے ہیں۔ امریکہ اور یورپی ممالک اسرائیل ک حمایت کررہے ہیں جبکہ عرب ممالک فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

News ID 1838139

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha