1 جولائی، 2014، 3:58 PM

شمالی وزیرستان

میرعلی میں طالبان کی فائرنگ سے 2 پاکستانی فوجی ہلاک

میرعلی میں طالبان کی فائرنگ سے 2 پاکستانی فوجی ہلاک

مہر نیوز/ 1 جولائی / 2014 ء :پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں میرعلی میں پاکستانی فوجی گاڑی پر طالبان دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں میرعلی میں پاکستانی فوجی گاڑی پر طالبان دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے مطابق گشت کر رہی تھی کہ طالبان دہشت گردوں نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی سیکیورٹی اہلکار کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف ضرب عضب کے نام سے آپریشن شروع کررکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 370 سےزائد طالبان دہشتگردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

News ID 1837808

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha