مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےسابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ افراد کے بدلے ایک ہزار طالبان دہشت گردوں کی رہائی کا مطالبہ عقل سے بالا ہے۔ طالبان ایک ہزار کا لشکر رہا کرا کے اسے کسی مشن پر بھیجنا چاہتے ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ حکومت طالبان کے جھانسے میں نہ آئے اور مذاکراتی عمل میں ملکی سلامتی کو پیش نظر رکھا جائے۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قومی مفاد میں ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی دلیرانہ سیاست نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔
رحمان ملک
بےگناہ افراد کے بدلے ایک ہزار طالبان دہشت گردوں کی رہائی کا مطالبہ عقل سے بالا
مہر نیوز/ 7 اپریل / 2014 ء :پاکستان کےسابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بے گناہ افراد کے بدلے ایک ہزار طالبان دہشت گردوں کی رہائی کا مطالبہ عقل سے بالا ہے۔ طالبان ایک ہزار کا لشکر رہا کرا کے اسے کسی مشن پر بھیجنا چاہتے ہیں۔
News ID 1834869
آپ کا تبصرہ