13 نومبر، 2013، 10:51 PM

مجلس عزا

رہبر معظم کی موجودگي میں شب عاشورا میں مجلس عزا کا انعقاد

رہبر معظم کی موجودگي میں شب عاشورا میں مجلس عزا کا انعقاد

مہر نیوز/13 نومبر/2013ء: حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں شب عاشور میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں نبی کریم حضرت محمد مصطفی (ص) کے نواسے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا ساتھیوں کی یاد میں شب عاشور میں مجلس عزا منعقد ہوئي۔ مجلس عزا میں اعلی سول اور فوجی حکام اورعوام کے مختلف طبقات کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ حجۃ الاسلام والمسلمین پناہیان نے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی اور اس کے بعد جناب نبہتاش  اور حدادیان نے نوحہ خوانی کی اور سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) اور ان کے اصحاب کے غم میں مصائب پیش کئے۔

مجالس عزا کا یہ سلسلہ بروز جمعہ 11 محرم الحرام مطابق 24 آبان تک جاری رہےگا۔

News ID 1830366

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha