مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں معاشی بد حالی کے پیش نظر عوام نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظہرے کرتے ہوئے بجلی کے بلوں کو جلا دیا ہے۔لندن سمیت کئي شہروں میں لوگوں نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور بجلی کی قیمت میں اضافے کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے بجلی کے بلوں کو ہی جلا ڈالا۔ ویسٹ منسٹر برج پر ہونے والے اس مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری پالیسیوں کی وجہ سے برطانیہ میں زندگی مشکل اور آمدنی دن بدن کم ہوتی جارہی ہے۔
مہر نیوز/6 نومبر/2013ء: برطانیہ میں معاشی بد حالی کے پیش نظر عوام نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظہرے کرتے ہوئے بجلی کے بلوں کو جلا دیا ہے۔
News ID 1830091
آپ کا تبصرہ