13 ستمبر، 2013، 1:05 PM

روحانی اور پوٹین

ایران اور روس کے صدر کی آج قرقیزستان میں ملاقات ہوگی

ایران اور روس کے صدر کی آج قرقیزستان میں ملاقات ہوگی

مہر نیوز/ 13 ستمبر/2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر روحانی شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے آجکل قرقیزستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے کل قرقیزستان، چین، افغانستان، قزاقستان کے صدور کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی آج ایرانی صدر روس کے صدر ولادیمیر پوٹین سے ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہویرہ ایران کے صدر روحانی شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے قیقیزستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے کل قرقیزستان، چین، افغانستان، قزاقستان اورازبکستان کے صدور کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی آج ایرانی صدر روس کے صدر ولادیمیر پوٹین سے ملاقات کریں گے۔ صدر روحانی روسی صدر کے علاوہ تجیکستان کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے ذرائع ابلاغ روس اور ایران کے صدر کی ملاقات کو اہم قراردے رہے ہیں کیونکہ بعض عالمی مسائل پر دونوں ممالک کے نظریات متفق ہیں۔ صدر روحانی شانگاہی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ شانگہائی تعاون تنظیم میں روس، چین، قزاقستان، قرقیزستان، تاجیکستان اور ازبکستان  شامل ہیں جبکہ ایران، پاکستان، ہندوستان اور افغانستان مبصر اور ناظر کی حیثیت سے اس اجلاس میں شرکت کرتے ہیں۔

News ID 1827779

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha