6 ستمبر، 2013، 12:22 PM

امریکہ و برطانیہ

امریکی اور برطانوی خفیہ ایجنسیوں کی شہریوں کےبینک اکاؤنٹوں تک رسائی

امریکی اور برطانوی خفیہ ایجنسیوں کی شہریوں کےبینک اکاؤنٹوں تک رسائی

مہر نیوز/6 ستمبر/2013ء : امریکہ میں شہریوں کی جاسوسی کے اسکینڈل میں مزید انکشافات سامنے آگئے ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی اور برطانوی خفیہ ایجنسیوں نے انٹرنیٹ انکرپشن پر حملے کرکے آن لائن خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہمیں شہریوں کی جاسوسی کے اسکینڈل میں مزید انکشافات سامنے آگئے ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی اور برطانوی خفیہ ایجنسیوں نے انٹرنیٹ انکرپشن پر حملے کرکے آن لائن خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کی۔برطانوی اورامریکی اخبار میں امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق اہلکار کے حوالے سے شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ خفیہ ایجنسی جی۔ سی۔ ایچ۔ کیو اورامریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے ای میل، مالیاتی لین دین اور ٹیلی فون گفتگو پر مشتمل آن لائن خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کی۔ رپورٹ کے مطابق این ایس اے اور جی سی ایچ کیو ان تمام خفیہ معلومات تک رسائی کی اہلیت رکھتی ہیں جنہیں اینکرپشن کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے انھوں نے سپرکمپیوٹر اورکچھ حد تک ٹیکنالوجی کمپنیوں کاتعاون حاصل کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں خفیہ ایجنسیوں نے ٹیکنالوجی کمپنیوں اورانٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں سے خفیہ اشتراک کر رکھاہواہے۔

News ID 1827472

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha