مہرخبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے علاقے انجو میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ گزشتہ ہفتے شروع ہوا۔موسلا دھار بارشوں سے مقامی دریا میں طغیانی آگئی اور اس کی سطح ڈیڑھ میٹر بلند ہوگئی۔کئی مقامات پر دریا کے بند ٹوٹنے سے وسیع رقبہ زیرآب آگیا ہےاور تقریبا ساڑھے تین ہزار مکانات متاثر ہوئے۔ شمالی کوریا نے مقامی ریڈکراس کے علاوہ عالمی ریڈکراس کو بھی متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کی اجازت دے دی ہے۔
مہر نیوز/25جولائی/2013ء: شمالی کوریا میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1825454
آپ کا تبصرہ