مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی جنگی طیاروں نےپاکستان کے شہر لاہور سے مانچسٹر جانے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے کو فضا میں گھیرے میں لے کر اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر اتار لیا ہے۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق برطانوی جنگی طیاروں نے پی آئی اے کے مسافر طیارے کو فضاء میں گھیرے میں لے لیا جس کے بعد پاکستانی طیارے کو اسٹینسٹڈ ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پی آئی اے کا مسافر طیارہ لاہور سے مانچسٹر آرہا تھا جسے اسٹینسٹڈ ایئر پورٹ پر اتارا گیا، پی آئی اے کی پرواز پی کے 709 میں 297 مسافر سوار ہیں جو محفوظ ہیں۔ پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پائلٹ سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں، پائلٹ سے رابطے کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔
مہر نیوز/24 مئی /2013ء:برطانوی جنگی طیاروں نےپاکستان کے شہر لاہور سے مانچسٹر جانے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے کو فضا میں گھیرے میں لے کر اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر اتار لیا ہے۔
News ID 1822365
آپ کا تبصرہ