24 دسمبر، 2012، 2:30 PM

لاوروف

شام کیمیاوی ہتھیاروں سےاستفادہ نہیں کرےگا/دہشت گردوں سے خطرہ ہے

شام کیمیاوی ہتھیاروں سےاستفادہ نہیں کرےگا/دہشت گردوں سے خطرہ ہے

مہر نیوز/ 24 دسمبر/ 2012ء: روس کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ شامی حکومت دہشت گردوں کے خلاف ہرگز کیمیاوی ہتھیاروں سے استفادہ نہیں کرےگی لیکن مغربی اور عربی ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جانب سے کیمیاوی ہتھیاروں سے استفادہ کا خطرہ موجود ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شامی حکومت ہرگز کیمیاوی ہتھیاروں سے استفادہ نہیں کرےگی لیکن مغربی اور عربی ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جانب سے کیمیاوی ہتھیاروں سے استفادہ کا خطرہ موجود ہے۔ لاوروف نے کہا کہ اس کے بارے میں خود مغربی ممالک بھی خطرے کا احساس کررہے ہیں کہ کہیں کیمیاوی ہتھیار ان کے حامی دہشت گردوں کے ہاتھ نہ لگ جائیں  انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت ہی بری بات ہے اور دہشت گردوں کی حمایت کا تاوان مغربی اور عربی ممالک کو ادا کرنا پڑےگا انھوں نے کہا کہ دہشت گرد دہشت گرد ہیں ان میں کوئی اچھا اور برا نہیں وہ دہشت گرد ہیں وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ لاوروف نے ترکی میں مغربی ممالک کی طرف سے پیٹریاٹ دفاعی میزائل سسٹم کی تنصیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ میزآئل سسٹم شام کے خلاف نہیں بلکل ایران کے خلاف ہے اور اس سسٹم سے روس کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے۔ انھوں نے کہا کہ بعض طاقتیں بشار اسد کو ہٹانے کی تلاش و کوشش کررہی ہیں اور روس سے بھی اس کا مطالبہ کیا جارہا ہے کہ روس بشار اسد سے حکومت سے الگ ہونے کے لئے دباؤ ڈالے  لاوروف نے کہا کہ یہ مسئلہ شام کا اندرونی مسئلہ ہے اور اس کا روس سے کوئي ربط نہیں ہے بشار اسد شامی عوام کے صدر ہیں اور شامی عوام بشار اسد کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مغربی اور عربی ممالک کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت شرم آور ہے۔

News ID 1774497

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha