17 دسمبر، 2012، 1:30 PM

شام

حلب کےعوام کا پیمانہ صبرلبریز/ دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی کا مطالبہ

حلب کےعوام کا پیمانہ صبرلبریز/ دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی کا مطالبہ

مہر نیوز/ 17 دسمبر/ 2012ء: شام کے شہر حلب کے شہریوں نے شامی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محلہ السبیل کےعوام دہشت گردوں سے تنگ آچکے ہیں اور حکومت کو اس محلے میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شامی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر حلب کے شہریوں نے شامی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محلہ السبیل کےعوام دہشت گردوں سے تنگ آچکے ہیں اور حکومت کو اس محلے میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی کرنی چاہیے۔ حلب کے عوام نے دہشت گردوں کے خلاف زبردست مظآہرہ کرتے ہوئےشامی فوج کے دوشا دوش دہشت گردوں کے ساتھ لڑنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ادھر شامی ذرائع کے مطابق شامی فوج نے دیر الزور اور زملکا علاقوں میں درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ شام میں مسلح دہشت گرد القاعدہ دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ہیں جنھیں امریکہ ، اسراغیل ، سعودی عرب اور ترکی کی حمایت حاصل ہے۔

News ID 1768560

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha