21 اکتوبر، 2012، 7:49 PM

اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

مہر نیوز/21 اکتوبر /2012ء: اسرائیلی ذرائع کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے ان مشقوں میں 4500 فوجی حصہ لے رہے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے اخبارالقدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی ذرائع کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے ان مشقوں میں 4500 فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ ان فوجی مشقوں کو امریکہ اور اسرائیل کےدرمیان اہم فوجی مشقیں قراردیا جارہا ہے۔

اسرائیلی فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ان فوجی مشقوں کے مقدمات دو سال پہلے سے فراہم کئے جارہے تھے القدس کے مطابق امریکی اور اسرائیلی فوجی مشقیں تین ہفتے تک جاری رہیں گی۔ ان مشقوں میں 3500 امریکی فوجی اور 1000 اسرائیلی فوجی حصہ لیں گے۔

News ID 1725415

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha