مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں امرناتھ غار کی یاترا سے واپسی پر ہندو یاتریوں سے بھرا ایک ٹرک کھائی میں گرنے سے 16 یاتری ہلاک ہو گئے ہیں۔ کشمیر کے جنوب میں پیرپنچال پہاڑی سلسلے پر واقع شری امرناتھ غار کی یاترا سے واپسی کے دوران یاترا لنگر سے جڑا ایک ٹرک جموں خطے میں لڑھک کر ایک گہری کھائی جاگرا۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق حادثہ سانبہ کے قریب پیش آیا۔
مہر نیوز/ 27 جولائی /2012ء:ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں امرناتھ غار کی یاترا سے واپسی پر ہندو یاتریوں سے بھرا ایک ٹرک کھائی میں گرنے سے 16 یاتری ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1659138
آپ کا تبصرہ