6 جنوری، 2012، 3:48 PM

امریکہ اور اسرائيل

امریکہ اور اسرائيل کا مشترکہ فوجی مشقیں منعقد کرنے کا اعلان

امریکہ اور اسرائيل کا مشترکہ فوجی مشقیں منعقد کرنے کا اعلان

مہر نیوز-6 جنوری 2012ء: خلیج فارس میں ایران کی طاقتورولایت نامی فوجی مشقوں کے رد عمل میں اسرائيل نے امریکہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خلیج فارس میں ایران کی طاقتورولایت نامی  فوجی مشقوں کے رد عمل میں اسرائيل نے امریکہ  کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ مشقیں بڑے پیمانے پر ہوں گی۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ مشقیں کب شروع کی جائیں گے۔ آئسٹر چیلنج 12 نامی ان مشقوں سے متعلق یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب خطے میں ایران نے حال ہی میں ولایت نامی فوجی مشقیں منعقد کی ہیں البتہ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ امریکہ کے ساتھ اْن کی یہ فوجی مشقیں پہلے سے طے تھیں اور ان کا کسی واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔ ایران کی دس روزہ مشقوں سے امریکہ اور اس کے اتحادی سخت وحشت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

News ID 1502624

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha