5 دسمبر، 2011، 8:04 PM

شام

شام نے عرب لیگ کے منصوبہ کو مشروط طور پر قبول کرنے کا اعلان کیا ہے

شام نے عرب لیگ کے منصوبہ کو مشروط طور پر قبول کرنے کا اعلان کیا ہے

مہر نیوز-5 دسمبر 2011ء: شام کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عرب ليگ کے امن منصوبے کو مشروط طور پر قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام عرب لیگ کے مبصرین کو شام میں داخل ہونے کی اس شرط پر اجازت دےگا اگر عرب لیگ اور شام کے درمیان تمام خط وکتابت کو معاہدے میں شامل کیا جائے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہشام کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عرب ليگ کے امن منصوبے کو مشروط طور پر قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام عرب لیگ کے مبصرین کو شام میں داخل ہونے کی اس  شرط پر اجازت دےگا اگر عرب لیگ اور شام کے درمیان تمام خط وکتابت کو معاہدے میں شامل کیا جائے ،ترجمان نے مزید کہا کہ شام یہ بھی چاہتا ہے کہ اس منصوبے پر دستخط عرب لیگ کے قاہرہ میں موجود مرکزی دفاتر کے بجائے دمشق میں کیے جائیں۔ شام اس منصوبے پر دستخط کے فوراً بعد عرب لیگ کی لگائی ہوئی تمام پابندیوں کا اختتام بھی چاہتا ہے۔ شام کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان جہاد مقدسی نے اتوار کے روز دمشق میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مبصرین کو شام میں لانے کے لیے مذاکرات جاری ہیں مگر فیصلے شامی قوم کے مفادات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔شامی حکومت کا کہنا ہے کہ عرب لیگ کے مطالبات کے مطابق مبصرین کو حد سے زیادہ اختیارات دیے گئے ہیں جو کہ شام کی خودمختاری کے منافی ہے۔ واضح رہے کہ عرب لیگ امریکہ ، اسرائيل اور ترکی کے ساتھ ملکر شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔`

News ID 1477266

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha