14 نومبر، 2011، 10:16 AM

امریکہ نے سابق ہندوستانی صدر کی توہین کرنے پرمعافی مانگ لی

امریکہ نے سابق ہندوستانی صدر کی توہین کرنے پرمعافی مانگ لی

مہر نیوز- 14 نومبر 2011ء: امریکہ نے ہندوستان کے سابق صدر اے پی جے عبد الکلام کے حالیہ امریکہ دورے کے دوران ان کی توہین اور جامہ تلاشی لینے پر معافی مانگی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے ہندوستان کے سابق صدر اے پی جے عبد الکلام کے حالیہ امریکہ دورے کے دوران ان کی توہین اور جامہ تلاشی لینے پر معافی مانگی ہے۔ہندوستان کی حکومت نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی تھی اور سفارتی سطح پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

امریکہ کی جانب سے تحریری طور پر ہندوستان کی حکومت اور اے پی جے عبدلکلام سے معافی مانگی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عبدالکلام کی تلاشی لیتے وقت اہم شخصیات کی سیکریننگ کا جو مناسب طریقہ ہے اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سابق صدر اے پی جی عبدلکلام کی جامہ تلاشی کا یہ واقعہ انتیس ستمبر کو اس وقت پیش آیا تھا جب عبدالکلام نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ سے ہندوستان آنے کے لیے ائیرانڈیا کی پرواز پر سوار ہونے والے تھے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی سیکورٹی اہلکاروں نے ہوائی جہاز میں سوار ہونے سے پہلے اور ہوائی جہاز میں بیٹھنے کے بعد بھی اے پی جے عبدالکلام کی تلاشی لی۔ جہاز میں بیھٹنے کے بعد انہوں نے کلام کے جوتے اور جیکٹ اتر‎وائے جو بعد میں واپس کردیے گئے۔امریکی اس سے پہلے بھی  ہندوستان کی کئی اعلی شخصیات کی توہین کرچکے ہیں جن میں شہری ہوابازي کے وزير پٹیل ، امریکہ میں سابق ہندوستانی سفیر اور ہندوستانی ادا کار شاہ رخ بھی شامل ہیں۔ امریکہ کی طرف سے ہندوستان کو یہ دوستی کا صلہ ہے۔

News ID 1459739

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha