مہر خبررساں ایجنسی نے سائٹ دفتر حفظ و نشر آثار رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں نماز ظہر و عصر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائے گي جس میں عوام کے مختلف طبقات شرکت کریں گے۔ کل 2 اگست مطابق 11 مرداد بروز منگل سے لیکر آخر رمضان تک روز جمعہ کے علاوہ ہر روزنماز جماعت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اور عوام کے تمام طبقات فلسطین جنوبی روڈ پر واقع حسینیہ امام خمینی(رہ) میں اس معنوی تقریب میں شرکت کرسکتے ہیں اس کے ساتھ ہر روز اذان ظہر سے قبل قرآن مجید کے ایک جزء کی ترتیل کے ساتھ تلاوت کا پروگرام بھی ہر روز منعقد ہوگا۔
مہر نیوز- 1 اگست 2011ء: حسینیہ امام خمینی (رہ) میں گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں نماز ظہر و عصر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائے گي جس میں عوام کے مختلف طبقات شرکت کریں گے۔
News ID 1373265
آپ کا تبصرہ