غزہ پراسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 16 فلسطینی شہید

غزہ پرگذشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 16 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےفرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ پرگذشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 16 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے جمعے کے روز غزہ پٹی پر بمباری کی، جس سے دو خواتین سمیت 9 افراد شہید ہوگئے. اسرائیلی فضائیہ نے اعتراف کیا ہے فضائیہ کے ایک حملے کے دوران شہری بھی شہید ہوئے ہیں۔ خبرایجنسی کے مطابق آخری اطلاعات تک غزہ پٹی پر اسرائیل کے بغیرپائلٹ کے طیاروں کی پروازیں جاری تھی۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے جنوبی علاقے میں بھی بمباری کی گئی جس سے حماس کمانڈر سمیت 3 افراد شہیدہوگئے ہیں۔ ادھر فلسطینیوں نے بھی کئی راکٹ مقبوضہ فلسطین میں داغے ہیں۔ عرب ممالک اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کا نظارہ کررہے ہیں جبکہ سعودی عرب نے بحرین میں مسلمانوں کے قتل عام کے لئے اپنے ایک ہزار فوجی روانہ کئے ہیں جبکہ فلسطینیوں کے دفاع کے لئے سعودی عرب نے اپنا ایک فوجی بھی نہیں بھیجا ہے ذرائع کے مطابق عرب ممالک کے حکمراں امریکی سی آئی اے کے ایجنٹ ہیں اسی لئے عرب حکمراں امریکی حکم کے پابند ہیں  سعودی عرب کی طرف سے بحرین میں فوجیوں کا روانہ کرنا امریکی حکم کے عین مطابق ہے۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ عرب علاقوں سے امریکہ اور اسرائیل نواز عرب حکمرانوں کے خاتمہ کے لئے قیام کریں۔

News Code 1284858

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =