مہر خبرساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کےوزیر قانون بابر اعوان نے پاکستان مسلم ليگ نون کے وکلاء ونگ کے صدر فضل الرحمان نیازی کی جانب سے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل کو ہار پہنائے جانے کی وضاحت طلب کی ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی پالیسی ہے کہ سیاسی قیادت قتل ہو اورقاتل کو ہار پہنائے جائیں۔ اس بارے میں نواز شریف کو اپنی پارٹی پالیسی واضح کرنا ہو گی۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو جواب دینا ہو گا کہ گورنر پنجاب کے قاتل کومسلم لیگ ن اسلام آباد لائرز ونگ کے صدر فضل الرحمان نیازی نے ہار کیوں پہنائے اعوان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر چودھری نثار نے آگ کا راگ الاپنا شروع کیا ہے۔ اور نون ليک کی قائم کردہ ڈیڈلائن گزرنے کے بعد ضرورجواب دیں گے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے وکلاء نے سلمان تاثیر کے قاتل کو اس وقت ہار پہنائے جب اسے عدالت میں پیش کیا جارہا تھا۔ سلمان تاثیر کے قتل سے مسلم ليک نون نے راحت کی سانس لی ہے اور اب مسلم ليک نون نے وفاقی حکومت پر اپنے حملے مزید تیز کردیئے ہیں سلمان تاثیر کے قتل کے بعد مسلم لیگ نون نے مرکزی حکومت کے لئے ڈیڈلائن مقرر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے نون ليگ کی باتوں کو تسلیم نہ کیا تو اسے اقتدار سے الگ کردیا جائے گا پاکستان میں اسوقت لاقانونیت کا دور دورہ ہے اور اس لاقانونیت کے پیچھ ے بعض سیاسی جماعتوں کا ہاتھ ہے اوراس اسلامی ملک میں اب قاتل کو بھی ہار پہنائے جارہے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کا عدالتی نظام کتنا کمزورہے کہ عدالت میں وکیل قاتل کو ہار پہناتے ہیں۔
پاکستان کےوزیر قانون بابر اعوان نے پاکستان مسلم ليگ نون کے وکلاء ونگ کے صدر فضل الرحمان نیازی کی جانب سے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل کو ہار پہنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم ليگ نون قاتل کو ہار پہنانے کے سلسلے میں وضاحت پیش کرے۔
News ID 1226783
آپ کا تبصرہ