مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سابق وویر اعظم نواز شریف اگر اپنے بیانیہ پر قائم رہے تو نون لیگ دو لخت ہوجائے گی۔ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف نے ن لیگ میں شمولیت اور زرداری نے پیپلز پارٹی میں واپسی کی دعوت دی جو میں نے قبول نہیں کی، نواز شریف اپنے بیانیہ پر قائم رہے تو ن لیگ دو لخت ہوجائے گی۔ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف اپنے بیانیہ پر غور کریں جو بیانیہ پیش کررہے ہیں اگر اسی بیانیہ پر قائم رہے تو انکی جماعت دولخت ہوجائے گی ،انہوں نے کہا کہ مجھے نواز شریف نے جاتی عمرہ گھر بلاکر پاکستان مسلم لیگ نون میں شمولیت کی دعوت دی تھی اور کہا تھا کہ میں آئندہ انتخا با ت میں ملک کا وزیراعظم بنوں گا اور آپ وزیرخارجہ ہونگے میں نےاس پیشکش کو شکریہ کے ساتھ ٹھکرا دیا اس موقع پر انکے بیٹے حسن نواز بھی موجود تھے۔
پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سابق وویر اعظم نواز شریف اگر اپنے بیانیہ پر قائم رہے تو نون لیگ دو لخت ہوجائے گی۔
News ID 1880236
آپ کا تبصرہ