7 اگست، 2010، 4:55 PM

افغانستان

افغانستان میں ایک گاڑی سے 8 غیر ملکیوں اور دو افغان شہریوں کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں

افغانستان میں ایک گاڑی سے 8 غیر ملکیوں اور دو افغان شہریوں کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں

افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں ایک گاڑی سے بیرونی ممالک کے آٹھ اور دو افغان شہریوں کی لاشیں ملی ہیں۔ ان افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں ایک گاڑی سے بیرونی ممالک کے آٹھ اور دو افغان شہریوں کی لاشیں ملی ہیں۔ ان افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ہلاک ہونے والوں میں چھ امریکی شہری، ایک برطانوی اور ایک جرمن شہری شامل ہیں جو ایک عالمی ادارے میں کام کرتے تھے۔

ان افراد سے رابطہ منقطع ہونے کے دوسرے روز ان کی گاڑیاں دستیاب ہوئی ہیں۔ طالبان نے ان کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے تھا کہ ان افراد کے پاس سے دری زبان میں بائیبل کے تراجم ملے تھے۔گزشتہ روز گشت کرنے والے ہمارے دستے سے بیرونی ممالک کے لوگوں سے ملاقات ہوئی، وہ عیسائی مبلغ تھے اور ہم نے ان سب کو مار دیا ہے۔ یہ امریکہ کے لیے جاسوسی بھی کرتے تھے۔

News ID 1129640

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha