10 مئی، 2010، 3:56 PM

احمدی نژاد

مشرق وسطی میں امریکی مشکلات حل کرنے کی کلید ایران کے ہاتھ میں ہے// کلنٹن نے خوفزدہ انداز میں تقریر کی

مشرق وسطی میں امریکی مشکلات حل کرنے کی کلید ایران کے ہاتھ میں ہے// کلنٹن نے خوفزدہ انداز میں تقریر کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ممتاز اساتذہ اور طلباء کے اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ مشرق وسطی میں امریکی مشکلات حل کرنے کی کلید ایران کے ہاتھ میں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج ملک کے ممتاز طلباء اور اساتذہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ مشرق وسطی میں امریکی مشکلات حل کرنے کی کلید ایران کے ہاتھ میں ہے۔ صدر احمدی نماد نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کی این پی ٹی معاہدے پر نظر ثانی کرنے والی کانفرنس میں تقریر اہم نہیں بلکہ اس کی حالت عجیب تھی امریکی وزير خارجہ کلنٹن پر تقریر کے دوران رعشہ اورلرزہ طاری تھا۔

صدر احمدی نژاد نے کہا کہ آج ایران ایک رہنما ملک میں تبدیل ہوگیا جس کی وجہ سے  سامراجی طاقتیں ہراس اور خوف میں مبتلا ہوگئی ہیں صدر نےکہا کہ ایرانی عوام کا مستقبل روشن اور تابناک ہے صدر نے کہا کہ دنیا ایران کی پیشرفت و ترقی کا اعتراف کررہی ہے ایران کے خلاف گھناؤنی سازشیں ناکام ہوتی جارہی ہیں ایران نے اقتصادی پابندیوں کے باوجود ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہےاور یہ سب ایرانی قوم کی استقامت اور پائداری کا نتیجہ ہے۔

News ID 1080493

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha