8 مئی، 2010، 3:53 PM

آئس لینڈ

آئس لینڈ کے آتش فشاں کے گرد و غبار سے یورپ اور امریکہ کے درمیان پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں

آئس لینڈ کے آتش فشاں کے گرد و غبار سے یورپ اور امریکہ کے درمیان پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں

آئس لینڈ کے آتش فشاں کے گرد و غبار سے یورپ اور امریکہ کے درمیان پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

 

 

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آئس لینڈ کے آتش فشاں کے گرد و غبار سے یورپ اور امریکہ کے درمیان پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اسپین آج اپنے تین ایئرپورٹ بند کررہا ہے۔ یورپی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق آتش فشاں کی راکھ سے بننے والا گردوغبار تیزی سے جنوبی سمت بڑھ رہا ہے۔ جس سے امریکہ اور یورپ کے درمیان پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں۔ جبکہ اپنی منزل پر پہنچنے کیلئے طویل چکر کاٹنے کی وجہ سے کئی فلائٹس تاخیر سے پہنچ رہی ہیں۔ راکھ کے بادل اسپین کی فضاؤں میں داخل ہونے کے خدشے کے پیش نظر آج وہاں تین ہوائی اڈے بند کرديے جائیں گے۔

News ID 1078929

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha