14 اگست، 2004، 5:51 PM

كوئٹہ ميں پانچ بم دھماكے

كوئٹہ ميں پانچ بم دھماكے كوئي جاني نقصان نہيں ہوا

جشن آزادي كے موقع پر كوئٹہ ميں پانچ بم دھماكے ہوئے ہيں ليكن كسي قسم كا كوئي جاني نقصان نہيں ہوا ہے ?اس كے علاوہ پوليس نے ايك راكٹ ناكارہ بنا ديا ہے

جشن آزادي كے موقع پر كوئٹہ ميں پانچ بم دھماكے ہوئے ہيں ليكن كسي قسم كا كوئي جاني نقصان نہيں ہوا ہے ?اس كے علاوہ پوليس نے ايك راكٹ ناكارہ بنا ديا ہے

خبر رساں ايجنسي مہر نے ذرائع كے حوالے سے خبر دي ہے كہ دو دھماكے كلي ابراہيم زئي اور ايك دھماكہ كلي ترخہ ميں ہوا ہے پوليس نے بتايا ہے كہ دو بم نالي ميں اور ايك كچرہ دان ميں پڑا ہوا تھا چوتھا دھماكہ اندروں شہر پٹيل باغ كے قريب ہوا ہے اور پانچوان دھماكہ الگيلاني روڈ پر ہوا ہے دھماكوں كي آواز دور دور تك سني گئي ہے ان دھماكوں سے كسي قسم كا كوئي نقصان نہيں ہوا ہے

ڈپٹي انسپكٹر جنرل پوليس پرويز بھٹي نے كہا ہے كہ يہ ديسي ساخت كے بم تھے جن كے ساتھ ٹائمر لگے ہوئے تھے انہوں نے كہا ہے كہ چونكہ آج جشن آزادي ہے اور بازاروں ميں لوگوں كا ہجوم ہے اس ليے ان دھماكوں كا مقصد لوگوں ميں خوف و ہراس پھيلانا ہے انہوں نے كہا ہے كہ ايسا محسوس ہوتا ہے ايك ہي شخص موٹر سائكل پر سوار ہے اور وہ يہ بم نصب كرتا جا رہا ہے جس كي تلاش كا كام شروع كر ديا گيا ہے

News ID 103526

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha