5 اگست، 2004، 1:47 PM

امريكي سفارت خانہ اور لائبريري بند

نئي دہلي ميں امريكي سفارت خانہ اور لائبريري بند

ہندوستان كے مختلف شہروں ميں قائم امريكي قونصل خانوں پر دہشت گردي كے ممكنہ حملوں كے خطرے كے باعث سكيورٹي كے انتظامات سخت كر ديے گئے ہيں

بھارت كے مختلف شہروں ميں قائم امريكي قونصل خانوں پر دہشت گردي كے ممكنہ حملوں كے خطرے كے باعث سكيورٹي كے انتظامات سخت كر ديے گئے ہيں اور دارالحكومت نئي دہلي ميں امريكن لائبريري اور سفارت خانے كے ويزا سيكشن جمعرات كو بند رہے?

خبر رساں ايجنسي نے ذرائع كے حوالے سے كہا ہے كہ نئي دہلي ميں امريكي سفارت خانے كے ايك بيان ميں كہا گيا گيا ہےسكيورٹي كے خدشات كي روشني ميں، نئي دہلي ميں امريكن سنٹر كي لائبريري اور امريكي سفارت خانے كا ويزا سيكشن اور اميگريشن آفس عوام كے لئے پانچ اگست كو بند رہيں گے

تاہم اس بيان ميں كہا گيا ہے كہ پانچ اگست كو بھي امريكي شہريوں كو ايمرجنسي سروِسز مہيا كرنے كي تمام كوششيں كي جائيں گي? ليكن ممبئي، چيننئي اور كلكتہ ميں امريكي سفارت خانہ حسب معمول كھلا رہا

پوليس كے ذرائع نے بتايا ہے كہ دہلي ميں امريكي سفارت خانے كے ارد گرد بدھ كي شام سے سكيورٹي ميں زبردست اضافہ كر ديا گيا ہے

امريكي سفارت خانے كو جانے والے راستوں پر كئي مقامات پر پوليس كي چوكياں قائم كر دي گئي ہيں اور امريكي سفارت خانے كو جانے والي گاڑيوں كي نگراني كي جارہي ہے

گزشتہ ماہ پاكستان ميں گرفتار ہونے والے القاعدہ كے مبينہ اركان كے پاس سے برآمد ہونے والے كمپيوٹروں سے ملنے والي معلومات كے بعد نيو يارك اور واشنگٹن ميں عالمي مالياتي اداروں كي عمارتوں پر سكيورٹي سخت كر دي گئي تھي

 

  

 

News ID 100967

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha