-
اپڈیٹ جاری ہے؛
ایران، عام انتخابات کے نتائج کا اعلان+ مکمل تفصیلات
ایران کے الیکشن کمیشن نے ملک میں ہونے والے مجلس شورائے اسلامی (پارلیمنٹ) اور مجلس خبرگان یا جید فقہا کی کونسل کے انتخابات کے بعض حلقوں کے حتمی اور بعض کے ابتدائی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
-
ایران میں انتخابات، مجلس خبرگان کے نتائج کا اعلان
الیکشن کمیشن نے مجلس خبرگان کے انتخابات میں ملک بھر میں ووٹنگ کے بعد کامیاب ہونے والوں کی فہرست جاری کردی
-
انتخابات میں عوام کی پرجوش شرکت عالمی استکبار کے منہ پر طمانچہ تھی، آیت اللہ رئیسی
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کے بدخواہوں نے انتخابات کو ناکام بنانے کے لیے اپنے تمام حربے استعمال کئے، لیکن ایران کے جذبہ ایمان و امید سے سرشار باشعور عوام کی بروقت اور پرجوش شرکت نے عالمی استکبار کو مایوس اور رسوا کیا۔
-
ایران: ووٹنگ کا وقت آدھی رات تک بڑھا دیا گیا، سربراہ الیکشن کمیشن
پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹنگ کے لئے موجود لوگوں کے غیر معمولی ازدحام کی وجہ سے شورائے نگہبان کی منظوری سے انتخابات کا دورانیہ رات بارہ بجے تک بڑھا دیا گیا۔
-
پہلی بار ووٹ دینے والوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا
تہران: پہلی بار ووٹ کاسٹ کرنے والے نوجوانوں نے جمعہ کو پارلیمانی اور مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
-
ایران، پولنگ کے وقت میں توسیع کے ساتھ ہی عوام کی پرجوش شرکت میں بھی اضافہ
ووٹنگ کی مدت میں توسیع کے بعد ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنوں پر لوگوں کے ازدحام میں اضافہ ہوا ہے جس سے وقت میں مزید توسیع کا امکان ہے۔
-
ایران میں انتخابات، سینکڑوں بین الاقوامی رپورٹرز کی جانب سے انتخابی عمل کی کوریج
ایرانی پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات کی کوریج کے سلسلے میں سینکڑوں بین الاقوامی رپورٹرز تہران سمیت مختلف شہروں میں تعیینات تھے۔
-
ایران میں ووٹنگ کا وقت بڑھا دیا گیا
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے ووٹنگ کی مدت میں رات دس بجے تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔
-
ایران میں جاری عام انتخابات کے حوالے سے "مہر نیوز" کے نامہ نگاروں کی خصوصی رپورٹ
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگاروں نے انتخابات کے دوران ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنوں میں جاری ووٹنگ کی روداد بیان کی۔
-
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا
ایران میں پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات کے سلسلے میں آج ووٹنگ ہورہی ہے۔
-
تہران میں نماز جمعہ اور انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت
ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجت الاسلام سید محمد حسن ابوترابیفرد کی امامت میں منعقد ہوئی ، تہران میں نماز جمعہ کے بعد عوام نے انتخابات میں بھر پور شرکت کی۔
-
قم میں عوام کی پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات میں بھر پور شرکت
قم میں عوام نے پارلیمنٹ اور خبرگان کونسل کے انتخابات میں بھر پور شرکت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر دشمنوں کو مایوس کردیا ہے۔
-
ایران، انتخابات میں پاوہ شہر کے لوگوں کی بھرپور شرکت
کرمانشاہ: پاوہ شہر کے عوام ماضی کی طرح شاندار طریقے سے پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کر رہے ہیں۔
-
ایران میں انتخابات، مہران بارڈر پر بزرگ شہری ووٹ دے رہا ہے، ویڈیو
ایران میں پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات کے سلسلے میں بڑی تعداد میں شہری جوق در جوق انتخابات میں ووٹ دے رہے ہیں۔ مختلف صوبوں میں زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے شہری اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔
-
بجنورد کے اہل سنت عوام کی پولنگ اسٹیشن پر شاندار موجودگی
ایران کے صوبہ شمالی خراسان کے اہل سنت ترکمن مرد و خواتین بھی ملک کے دیگر صوبوں کے عوام کی طرح پرجوش انداز میں پولنگ اسٹیشن میں موجود ہیں تاکہ اپنی شاندار ووٹنگ کے ذریعے انتخابات میں شرکت کر سکیں۔
-
ایران میں انتخابات، فنکاروں نے تہران کے وحدت ہال میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا
ایرانی فلم اور ڈراموں کے فن کاروں نے تہران کے وحدت ہال میں جمع ہوکر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
-
ایران،کھلاڑیوں کے لئے شہید شیرودی اسٹیڈیم میں خصوصی پولنگ اسٹیشن کا قیام
اسلامی جمہوریہ ایران کے عام انتخابات میں ملکی عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لئے پہلی بار شہید شیرودی اسپورٹس کمپلیکس کے شیہد افراسیابی ہال میں کھیلوں سے وابستہ افراد کے لیے خصوصی پولنگ بوتھ قائم کیا گیا ہے تاکہ اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے افراد کو ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت بہم پہنچائی جا سکے۔
-
ایران میں انتخابات، 250,000 سے زائد سیکورٹی اہلکار تعیینات
وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں انتخابی عمل کو پرامن اور شفاف بنانے کے لئے ڈھائی لاکھ سیکورٹی اہلکاروں کو تعیینات کیا گیا ہے۔
-
ووٹنگ کی مدت میں توسیع کے حوالے سے گارڈین کونسل کے ترجمان کی پریس بریفنگ
گارڈین کونسل کے ترجمان نے کہا: انتخابی عمل کی نگرانی کے لئے عوام کو "پبلک مانیٹرنگ سسٹم" کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ انتخابی عمل کی نگرانی کرنے والے 230,000 مبصرین کے علاوہ ہم نے شہریوں سے یہ کہا ہے کہ وہ اس سسٹم کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں۔
-
ایران میں عام انتخابات: ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنوں پر لوگوں کا ازدحام
اسلامی جمہوریہ ایران کے عام انتخابات کے لئے ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل آج صبح سویرے شروع ہوا جہاں عوام کی بھرپور شرکت اور پرجوش موجودگی نمایاں طور پر دکھائی دی۔
-
مشکلات کے باوجود عوام خلوص کے ساتھ ہر میدان میں حاضر ہیں، آیت اللہ جنتی
نگران کونسل کے سربراہ نے اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے مشکلات کے باوجود ہر میدان میں اپنی حاضری کو یقینی بنایا ہے۔
-
ایران میں عام انتخابات، اب تک کسی شکایت کے بغیر ووٹنگ کا عمل جاری ہے، ترجمان نگران کونسل
نگران کونسل نے الیکشن میں ووٹنگ کے عمل پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی جگہ شکایت ہوتو ثبوت کے ساتھ رپورٹ درج کرسکتے ہیں۔
-
ایران میں انتخابات، بین الاقوامی میڈیا کی خصوصی دلچسپی
مختلف ممالک کے ذرائع ابلاغ ایرانی پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات کو لائیو کوریج کررہے ہیں۔
-
ایران میں انتخابات، ملک بھر میں 59 ہزار پولنگ اسٹیشنز پوری طرح فعال ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن
محسن اسلامی نے کہا کہ ملک بھر میں مقرر کردہ پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عمل کسی رکاوٹ کے بغیر جاری ہے اور لوگ کسی تعطل کے بغیر ووٹنگ کا عمل انجام دے رہے ہیں۔
-
ایران میں عام انتخابات کے لئے ووٹنگ عروج پر؛ ملک کی عدلیہ کے سربراہ نے اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا
اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری ہے، ملک کی عدلیہ کے سربراہ نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا۔
-
ملکی مسائل کے حل کے لیے انتخابات میں عوام کی پرجوش شرکت ضروری ہے، آیت اللہ مکارم شیرازی
ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مرجع تقلید آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے کہا کہ ملک کے مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ عوام انتخابات میں پورے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں۔
-
انتخابات میں بھرپور شرکت ہی مسائل کے حل کی ضامن ہے، نمائندہ ولی فقیہ صوبہ قزوین
ایران کے صوبہ قزوین میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا کہ مضبوط پارلیمنٹ نظام کے استحکام کی ضامن ہے اور عوامی مسائل کا حل انتخابات میں ان کی بھرپور شرکت سے ہی ممکن ہے۔
-
گارڈین کونسل کے چئیرمین آیت اللہ جنتی نے ووٹ کاسٹ کر لیا
اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی اور ماہرین کی کونسل کے انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
-
امام خمینیؒ، آیت اللہ گلپائیگانی اور آیت اللہ مرعشی کی ووٹنگ میں شرکت کی یادگار تصاویر اور ویڈیو
امام خمینی، آیت اللہ العظمی گلپائیگانی اور آیت اللہ العظمی مرعشی نجفی عوام کو انتخابات میں شرکت کرنے کی ترغیب دینے کے لئے ووٹ کاسٹ کرتے تھے۔
-
ایران میں انتخابات، الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز کے حوالے سے نئی ہدایات جاری
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز کے اطراف میں امیدواروں کے پوسٹرز اور بینرز نہ لگائے جائیں۔