مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی طیارے کی جانب سے ہندوستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر اسے ہندوستانی فضائیہ نےممبئی ایئر پورٹ پر اتار لیا ہے۔
ہندوستانی ٹی وی کے مطابق پاکستان سے ہندوستانی حدود میں داخل ہونے والے امریکی ٹرانسپورٹ طیارے نے ہندوستان میں داخلے کے بعد صحیح لینڈنگ کوڈ نہیں بتائے جس پر ہندوستانی فضائیہ کے طیارے نے امریکی طیارے کو ممبئی ائرپورٹ پر اتار لیا ہے ۔ مذکورہ امریکی طیارہ ملٹری مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اطلاعات کے مطابق طیارے کے پائلٹ سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
آپ کا تبصرہ