26 جنوری، 2009، 1:00 PM

ہندوستان

ہندوستان کے اعلی پولیس اہلکار 12 کلو ہیروئن کے ساتھ گرفتار

ہندوستان کے اعلی پولیس اہلکار 12 کلو ہیروئن کے ساتھ گرفتار

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی عملہ نے آئی پی ایس کیڈر کے اعلٰی پولیس افسر شاجی موہن کو ممبئی کے ایک ہوٹل سے بارہ کلو ہیروئین کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی عملہ " اے ٹی ایس " نے آئی پی ایس کیڈر کے اعلٰی پولیس افسر شاجی موہن کو ممبئی کے ایک ہوٹل سے بارہ کلو ہیروئین کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔انسداد منشیات سیل کے معاملات کی عدالت نے ملزم کو تیس جنوری تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔اے ٹی ایس سربراہ کے پی رگھوونشی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پولیس نے پہلے راجیش کمار نامی پولیس کانسٹیبل کو ایک کلو آٹھ سو اسی گرام ہیروئین کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ان کی نشاندہی پر ہی اے ٹی ایس کا رکن فرضی گاہک بن کر ممبئی میں اوشی وارہ کے ایک ہوٹل پہنچا جہاں موہن قیام پذیر تھا۔وہیں سے پولیس نے شاجی موہن کو بارہ کلو ہیروئین کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ رگھوونشی کے مطابق شا جی موہن جموں کشمیر کیڈر کے آئی پی ایس افسر ہیں اور اس وقت کوچی میں بحثیت ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل تعینات ہیں۔اس سے قبل وہ انسداد منشیات سیل کے زونل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس رہ چکے ہیں۔

 

News ID 823172

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha