16 دسمبر، 2008، 2:39 PM

بش کی جوتے سےپٹائی

عراقی صحافی کی طرف سے بش کو جوتے مارنے کے اقدام کی حمایت میں وہائٹ ہاؤس کے سامنے جوتے اٹھا کر مظاہرہ کیا جائے گا

عراقی صحافی کی طرف سے بش کو جوتے مارنے کے اقدام کی حمایت میں وہائٹ ہاؤس کے سامنے جوتے اٹھا کر مظاہرہ کیا جائے گا

امریکہ میں جنگ مخالف تنظیموں نے عراقی صحافی منتظر زیدی کی طرف سے امریکی صدر بش کی جوتوں سے پٹائی کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے صحافی کے ساتھ یکجہتی کے طور پر وہائٹ ہاؤس کے سامنے جوتے اٹھا کر مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں جنگ مخالف تنظیموں نے عراقی صحافی منتظر زیدی کی طرف سے امریکی صدر بش کی جوتوں سے پٹائی کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے صحافی کے ساتھ یکجہتی کے طور پر وہائٹ ہاؤس کے سامنے جوتے اٹھا کر مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔تین جنگ مخالف تنظیموں " آفٹر ڈاؤننگ سٹریٹ" "ویمن فار پیس"  اور " پنک کوڈ"  کی طرف سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گيا ہے کہ بدھ، سترہ دسمبر کو وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا جائےگا جس میں شرکاء پرانے جوتوں کی بوریاں بھر کر لائیں گے-

بیان میں کہا گیا ہے کہ بش انتظامیہ کی طرف سے عراق میں غیر قانونی مداخلت، عراق میں مارے جانیوالے امریکی اور عراقی فوجیوں کی طرف سے جوتوں کی بوریاں لے کر مظاہرین وائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوں گے۔

جنگ مخالف تنظیموں نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بغداد میں صدر بش پر جوتے پھینکنے والے عراقی صحافی منتظر الزیدی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ تنظیم کے اراکان نے کہا ہے کہ عراقی صحافی کے اہل خانہ کی مالی مدد کے لیےایک فنڈ بھی قائم کیا جائے گا۔

تنظیم "پنک کوڈ" کی میڈا بینجامن نے کہا ہے کہ یہ بہت قابل اشتعال بات ہے کہ عراقی صحافی منتظر الزیدی جارج بش کی بےعزتی کرنے پر دو سال تک کی سزا پا سکتا ہے جبکہ پندرہ لاکھ عراقیوں، چار ہزار دو سو امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں اور لاکھوں عراقیوں کی ملک بدری کے ذمہ دار جارج بش کھلے گھوم رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صدر بش کو جنگی جرائم کے ارتکاب میں جیل میں ہونا چاہیے تھا- اس مظاہرے کو جنگ مخالف تنظیموں نے " جوتے برائے بش" ریلی کا نا م دیا ہے- بیان میں کہاگيا ہے کہ جنگ مخالف کارکنوں کی طرف سے وائٹ ہاؤس کے سامنے جوتا مظاہرے میں عراق جنگ میں شریک رہنے والے سابق امریکی فوجی بھی شرکت کریں گے-

 

News ID 801790

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha