16 دسمبر، 2008، 2:21 PM

روس

روس کے تین جنگی بحری جہاز کیوبا کے لئے روانہ

روس کے تین جنگی بحری جہاز کیوبا کے لئے روانہ

روس کے تین جنگی بحری جہاز جمعہ کو خیر سگالی دورے پر کیوبا پہنچیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے تین جنگی بحری جہاز جمعہ کو خیر سگالی دورے پر کیوبا پہنچیں گے۔ سرد جنگ کے خاتمہ کے بعد روسی جنگی بحری جہازوں کا کیوبا کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ اس کے علاوہ نگاراگوا کا دورہ مکمل کر کے روس کا ایک اور میزائل بردار بحری جہاز ایڈمرل شباننکو بھی کیوبا میں 23 دسمبر تک قیام کرے گا۔ روسی نیوی کے ترجمان نے بتایا کہ روس کے ناردرن فلیٹ کے تین بحری جنگی جہازوں کا سوویت یونین کے خاتمے کے بعد پہلا دورہ ہے۔ ایڈمرل شباننکو اور دیگر دو جنگی بحری جہاز بھی کیوبا میں 23 دسمبر تک قیام کریں گے۔ واضح رہے کہ روس کے اس اقدام کا مطلب یہ ہے کہ اگر امریکہ چک اور پولینڈ میں دفاعی میزائل سسٹم نصب کرےگا تو روس بھی امریکی سرحدوں کے قریب اپنی فوجی سرگرمیوں میں اضافہ کردےگا۔

 

News ID 801765

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha