مہر خبررساں ایجنسی نے سعودیذھرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں 30 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے آج عید الفطر کی نماز ادا کی۔اطلاعات کے مطابق نماز عید میں سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز ، ولی عہد شہزادہ سلطان ، گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل ، او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اکمل الدین احسان اوغلو کے علاوہ شاہی خاندان کی دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ مسجد الحرام میں 20 لاکھ سے زائد جب کہ مسجد نبوی میں 10 لاکھ سے زاید مسلمانوں نے عید کی نماز ادا کی ۔
آپ کا تبصرہ