مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں جمعرات کی صبح ایک خود کش حملے میں حملہ آور ہلاک جبکہ بیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح تحصیل باڑہ سے تقریباً آٹھ کلومیٹر دور بر قمبر خیل میں تکیہ کے مقام پر واقع ایک مدرسہ میں اس وقت ہوا ہے جب قران کی تدرس کے بعد چندہ جمع کیا جا رہا تھا۔ ان کے بقول یہ ایک مبینہ خود کش حملہ تھا جس میں حملہ آور ہلاک ہوا ہے جبکہ بیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
خیبر ایجنسی باڑہ میں گزشتہ کئی سالوں سے کئی مقامی شدت پسند تنظیمیں ایک دوسرے کیخلاف برسر پیکار ہیں ۔ مبینہ خوکش حملے کا نشانہ بننے والے حاجی نامدار کی ’امربالعروف’ نامی تنظیم اور ’تکیہ’ نامی ایک مقامی مسلح گروپ کے درمیان ماضی میں شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔
اس کے علاوہ منگل باغ کی تنظیم لشکر اسلام اور انصارالسلام کے درمیان اب بھی وقتاً فوقتاً جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں جس میں درجنوں افراد مارے جاچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ