مہرخبررساں ایجنسی نے سوئزرلینڈ کے اخبار "نوبازوبخہ سائٹنگ" کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کی طرف علمی ٹیکنالوجی کے میدان میں استقلال، پیشرفت اور ترقی پر امریکہ اور اسرائیل کو سخت تشویش لاحق ہے۔اور وہ علاقہ میں علمی ٹیکنالوجی میں ایرانی کی بڑھتی ہوئی پیشرفت پر خوش نہیں ہیں۔ اخبار کے مطابق ایران نے فضا میں سیٹلائٹ روانہ کرنے شروع کردیئے ہیں اور حال ہی میں ایران نے ایک سیٹلائٹ زمین سے 200 سے لیکر 250 کلو میٹر کے فاصلے تک مدار میں روانہ کیا ہے اور ایرانی فضائی ماہرین کے مطابق اس نے اطلاعات بھی زمین پر بھیجنا شروع کردی ہیں اخبار کے مطابق ایران کی بڑھتی ہوئی علمی پیشرفت پر امریکہ اور اسرائیل کو سخت تشویش ہے ۔
آپ کا تبصرہ