24 نومبر، 2007، 11:16 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی

دشمنوں کی سازشوں سے ایرانی عوام کے عزم و ارادے میں استحکام پیدا ہوا ہے

دشمنوں کی سازشوں سے ایرانی عوام کے عزم و ارادے میں استحکام پیدا ہوا ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج یورپ میں طلبا کی اسلامی تنظیموں کے بیالیسویں سالانہ اجلاس میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دشمنوں کی سازشوں سے ایرانی عوام کا عزم و اراد مضبوط و مستحکم ہوا ہے

  مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج یورپ میں  طلبا کی اسلامی تنظیموں کے بیالیسویں سالانہ اجلاس میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دشمنوں کی سازشوں سے ایرانی عوام کا عزم و اراد مضبوط و مستحکم ہوا ہے رہبر معظم نے فرمایا کہ آپ اس وقت یورپ میں اسلامی تنظیموں کا بیالیسواں سالانہ اجلاس منعقد کررہے ہیں میں اس موقع پر اس قسم کے اجلاس کے بارے میں اپنی مسرت اور خوشی کا اظہار کرتا ہوں اور امید ہے کہ اس قسم کے اجلاس باہمی دوستی اوراتحاد کومزید مضبوط بنانے اور زیادہ سے زیادہ خیر وبرکات کا سبب قرارپائیں گے اور ان میں بہترین اور مفید تصمیمات کا فیصلہ کیا جائے گا موجودہ شرائط میں انسانیت و بشریت تمام مکتبوں اور سازشوں سے تنگ آکر عدل و انصاف اور معنویت و عقلانیت کا مطمئن راستہ تلاش کرنے کی فکر میں ہے ایران کے جوان طلباء  نشاط و رشد کے ساتھ علم و دانش کی چوٹیوں کومسلسل فتح کررہے ہیں اور دشمنوں کی سازشوں اور انکے علمی آپارتھایڈ کے پیش نظر ایرانی عوام کے عزم وارداے میں اللہ کے فضل وکرم سے صرف استحکام اور ثبات ہی پیدا ہوا ہے

 

News ID 592576

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha