9 نومبر، 2007، 5:17 PM

بینظیر بھٹو

پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کو گھر میں نظر بندکردیا گیاہے

پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کو گھر میں نظر بندکردیا گیاہے

پاکستان کی سابق وزیر اعظم اورپیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کو گھر میں نظر بندکردیا گیاہے

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم اورپیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کو گھر میں نظر بندکردیا گیاہے۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق بینظیر بھٹو کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کردیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی نے آج راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاجی جلسے کا اعلان کررکھا ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے پیپلز پارٹی کو کسی صورت جلسہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی اعلی اہلکار مخدوم امین فہیم نے ذرائع سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں بینظیر بھٹو کی رہائش گاہ پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں اور لیاقت باغ جانے والے راستوں کو رکاوٹیں لگاکر بند کردیا گیا ہے لیکن بینظیر بھٹو اور پارٹی کے دیگر رہنما ہر صورت جلسہ گاہ پہنچنے کی کوشش کریں گے

 

News ID 583214

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha