26 اکتوبر، 2007، 3:29 PM

حسینی

ایران کے خلاف امریکی پابندیاں بے معنی و بے سود اور شکست پذیر ہیں

ایران کے خلاف امریکی پابندیاں بے معنی و بے سود اور شکست پذیر ہیں

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نئی امریکہ کی طرف سے ایران کے قومی اور فوجی اداروں کے خلاف پابندیوں کو بے سود اور بے معنی قراردیتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا ہے

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید محمد علی حسینی نے امریکہ کی طرف سے ایران کے قومی اور فوجی اداروں کے خلاف نئی پابندیوں کو بے سود اور بے معنی قراردیتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا ہے انھوں نے کہا کہ یہ پابندیاں ماضی کی پابندیوں کی طرح ناکام ہوجائیں گی ترجمان نے کہا کہ امریکہ کے گمراہ کن اور غلط پروپیگنڈوں کو ایران کی غیور اور دلیر عوام کی ترقی اور پیشرفت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ امریکہ خود بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری اور دہشت گرد گروپوں کی پشت پناہی میں ملوث ہے اور اس کی پابندیوں سے ایران اور اس کے قانونی اداروں کی ترقی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا اور امریکی حکام کے احمقانہ بیانات اسے عراق اور افغانستان میں جاری بحران سے نہیں بچا سکتے۔واضح رہے کہ امریکہ نے ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اورالقدس فورس اور تین بینکوں کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے امریکہ نے پہلے عالمی برادری کو ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگانے کے لئے ساتھ لینے کی کوشش کی لیکن جب اسے اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو اس نے یکطرفہ طور پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے امریکہ کے اس اقدام سے امریکی سیاستدانوں کی بوکھلاہٹ واضح طور پر نظر آتی ہے اور یہ بات بھی واضح ہوگئی ہے کہ عالمی برادری امریکہ کے ساتھ نہیں بلکہ ایران کے ساتھ ہے

News ID 575234

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha