مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں ایک امریکی سکیورٹی فرم کے قافلے پر ہونے والے خود کش حملے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اس حملے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں میں بچوں اور عورتوں سمیت کم سے کم 6 شہری اور 3 سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں اطلاعات کے مطابق حملہ آور ایک گاڑی میں سوار تھا اور اس نے چار گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنایا
قندھار میں یہ دو دن میں دوسرا خود کش حملہ ہے۔ اس سے قبل جمعہ کو ایک خود کش حملہ آور نے قندھار کے ایک ضلعی منتظم کے گھر کے باہر خود کش حملہ کر کے منتظم اور ان کے تین بچوں کو ہلاک کر دیا تھا
آپ کا تبصرہ