4 اگست، 2007، 4:19 PM

ہندوستان

ہندوستان میں اس سال بارشوں اور سیلاب سے1100سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں

ہندوستان میں اس سال بارشوں اور سیلاب سے1100سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں

ہندوستان میں رواں سال مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد1100سے تجاوزکرگئی ہے

مہرخبرررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں رواں سال مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد1100سے تجاوزکرگئی ہےاور صرف صوبہ بہار میں 5لاکھ ہیکٹرزیرکاشت اراضی سیلاب سے متاثرہوئی ہے ۔ہندوستان کی ریاستوں آسام ،بہار اور اترپردیش کے کئی علاقے مون سون کی بارشوں سے متاثر ہوئے اور کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ان علاقوں میں بارش سے 12سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے ۔لکھنو میں پولیس نے بتایا کہ اتر پردیش میں پانی کے بہاؤ کی وجہ سے  دریا کے کناروں پر واقع زمینوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔بھارتی حکام نے فوج کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں حصہ لینے کی ہدایت کی ۔ ایک اندازے کے مطابق ہنھوستان میں ایک کروڑ نوے لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ۔بھارت میں اب تک1100افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ بھارتی ریاست آسام میں دس ہزار سے زائد افراد امدادی کیمپوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں

News ID 529294

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha