13 جون، 2007، 7:33 PM

عراق میں تین دن کا سوگ

عراق میں تین دن کے سوگ کا اعلان // اسلام کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کرنے پر سلفی تکفیری دہشت گردوں کی وسیع پیمانے پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے

عراق میں تین دن کے سوگ کا اعلان // اسلام کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کرنے پر سلفی تکفیری دہشت گردوں کی وسیع پیمانے پر مذمت  کا سلسلہ جاری ہے

عراق کےعلمائے اہلسنت اور مقتدی صدر نے حرم مبارک عسکریین (ع) میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور عراق میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے

مہرخبررساں ایجنسی نے کویت کی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ علمائے اہلسنت اور مقتدی صدر نے حرم مبارک عسکریین (ع) میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور عراق میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے مقتدی صدر نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ اس نے آئمہ معصومین (ع)کے روضوں کی حفاظت کے لیے کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔

مقتدی الصدر نے لوگوں سے پرامن مظاہرے کی اپیل کی ہے تاکہ اس بات کا اظہار کیا جائے کہ عراق کا اصل دشمن غیر ملکی افواج اورعناصر ہیں  ہے اور ہر شخص کو عراق سے غیرملکی فوج کے انخلاء کا مطالبہ کرنا چاہیے

 مقتدی صدر کے ایک طرفدار صالح العکیلی نے عوام سے صبر و ضبط کی اپیل کی ہے اورکہا ہے کہ دشمنان اسلام اور  اہلبیت (ع) کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے اس وقت تدبیر سے کام لینے کی سخت ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ صبح ہونے والے حملے میں حرم مبارک کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے اور شہر کو امریکی اور عراقی سکیورٹی دستوں نے اپنے محاصرے میں لےکر کرفیو لگا دیا ہے

News ID 501899

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha