27 فروری، 2007، 8:17 PM

وزیر خارجہ منوچہر متکی

پیشگی شرط کے بغیر مذاکرات کے لئے تیار ہیں

پیشگی شرط کے بغیر مذاکرات کے لئے تیار ہیں

ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی معاملے میں شریک تمام فریقوں سے پیشگی شرط کے بغیر مذاکرات کے لئے تیار ہیں

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے تہران میں لاطینی امریکہ ، تیل اور آئندہ بین الاقوامی نظام میں اسکی اہمیت کے موضوع پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں ایران سے یورینیم کی افزودگی روکنے کی درخواست کو ناجائز ،غیر قانونی اورغلط سیاسی حکمت عملی پر مبنی قراردیا اور اس بات پر تاکید کی ہے کہ آئی اے ای اے کے سربراہ اور معائنہ کاروں کی کسی ایک رپورٹ میں بھی یہ نہیں کہا گیا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد سے ہٹ گيا ہے متکی نےایٹمی معاملے کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پیشگی شرط کے بغیر تمام فریقوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں متکی نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات پر کئے گئےسوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایٹمی موضوع میں شریک تمام فریقوں سے بغیر شرط کے گفتگو کے لئے آمادہ ہیں اور مذاکرات کے دائرے کو وسیع کرنے اور اسلامی کانفرنس تنظیم اور ناوابستہ تحریک کے سربراہوں کے حضور سے مذاکرات مزید بہتر طریقے سے انجام پاسکتے ہیں انھوں نے لاطینی امریکی ممالک ےک ساتھ ایران کے تعلقات کو منصفانہ اور ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ قراردیا 

News ID 454546

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha